نوکوآلوفا : بحرالکاہل میں چھوٹے سے ملک ٹونگا میں زیرِ سمندر آتش فشاں پھٹنے سے سونامی آگیا جس کے باعث نشیبی علاقوں کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ آتش فشاں پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی آواز ہزاروں کلومیٹر دور تک سنی گئی۔
Huge volcanic eruption near Tonga. Reports of tsunami there and it's gone pitch black. Lots of lightning too. #tonga pic.twitter.com/Eia4fidPRc
— Rick Threlfall (@RickThrelfall) January 15, 2022
میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے قریب جزائر پر مشتمل ملک ٹونگا کے دارالحکومت نوکو آلوفا سے 65 کلومیٹر دور سمندر میں آتش فشاں پھٹ گیا جس کی راکھ اور دھواں کئی کلومیٹر تک پھیل گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز ہزاروں کلومیٹر دور امریکہ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور فجی سمیت کئی ملکوں میں سنی گئی۔
Tsunami luego de erupción del volcán submarino Hunga Tonga Hunga.
— Miguel Vaquerano 🇸🇻 (@MigueVaquerano) January 15, 2022
La población, arriesgando sus vidas, espera la ola para grabarla. pic.twitter.com/WiSvg8cigJ
آتش فشاں پھٹنے سے علاقے میں 7.4شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی بھی آگیا۔ اب تک چار فٹ سے بھی بلند لہریں ٹونگا کے مختلف جزیروں سے ٹکرا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سے علاقوں میں پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے۔
سونامی کے بعد ملک کے بادشاہ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہزاروں لوگ بھی اونچی جگہوں کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ابھی تک ٹونگا میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے تاہم نکو آلوفا سمیت کئی شہروں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ سونامی کی وجہ سے بجلی کے کھمبے گرنے سے مکمل بلیک آؤٹ ہے جب کہ کمیونیکیشن کا نظام بھی ناکارہ ہوگیا ہے۔
(100)