گوجرخان:گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی شکایت پر جعلی اور فرضی اشٹام پیپر تیار کر کے فروخت کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا۔
جعلی مہریں برآمد،ملزم دانیال بغیر لائسنس کے اشٹام فروشی کرتا اور جاری کردہ اشٹاموں کا ریکارڈ بھی نہیں مرتب کرتا تھا۔
ایس ایچ او گوجر خان نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
(106)