لین دین پر تکرار، فائرنگ کرکے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا

راولپنڈی :تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔

پولیس کو شکیل احمد نے بتایا کہ میں اپنے گھرمیں موجود تھا کہ میرے پھوپھی زادمحمد ریاض نے مجھے فون کر کے بتایاکہ آپ کا چھوٹابھائی سفیر احمد عمر 33 سال فائر لگنے سے زخمی ہو گیا ہے جسکو میں اور اعجاز لیکر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹیکسلا جا رہے ہیں جو اس اطلاع پر میں معبرادر محمد نوید ہسپتال ٹیکسلا پہنچے جہاں ایمرجنسی وارڈ میں میرے بھائی سفیر احمد کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔

وہاں اعجاز عرف مٹھو اورمحمد ریاض ملاقی ہوئے جنہوں نے بتلایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر سفیر احمد کی د کان میں پہنچے تو دیکھا کہ سفیر احمد زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا اور د کان میں طہر الدین بھی موجود تھا چند دن قبل میرے بھائی سفیر احمد نے مجھے بتایا تھا کہ طہر الدین کیساتھ لین دین پر توں تکرار ہوئی تھی جو اسی رنجش کی بناء پر طہر الدین نے پسٹل 30 بور سے فائرنگ کر کے میرے بھائی سفیر احمد کو نا حق قتل کیا ہے ۔

(85)

لین دین پر تکرار، فائرنگ کرکے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>