نیویارک: گوگل میپس کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے جو اس کے ذریعے انجانے راستوں پر سفر کرتے ہیں تاہم اب ایک امریکی صارف نے گوگل کی اس سروس کے متعلق ایسا خوفناک انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں گے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اس صارف نے ٹوئٹر ہینڈلprogeog@پر بتایا ہے کہ گوگل میپس لوگوں کو ’موت‘ کے راستے پر بھیج رہا ہے۔
صارف بتاتا ہے کہ گزشتہ دنوں گوگل میپس نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ایسا روٹ دکھایا جو انتہائی خطرناک تھا اور گوگل میپس میں کوئی ایسا فیچر نہیں ہے جو لوگوں کو اس طرح کے خطرناک روٹس کے بارے میں آگاہ کر سکے۔ یہ روٹ ایک سنسان جنگل سے گزرتا ہے جہاں سے جانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔
ایک اور صارف نے بتایا کہ ”کچھ عرصہ قبل گوگل میپس نے مجھے ایک ایسا راستہ بتایا تھا جس پر 5سے 9فٹ تک برف پڑتی تھی اور اگر میں اس راستے پر چلا جاتا تو یقینا راستے میں ہی پھنس کر بڑی مشکل سے دوچار ہو جاتا اور ہو سکتا ہے مدد نہ ملنے کی صورت میں میری موت ہی واقع ہو جاتی۔“ اس صارف کا کہنا تھا کہ ”گوگل میپس کی ایپلی کیشن کے اینڈرائیڈ ورژن پر موسم کے حوالے سے اس کی سروس انتہائی ناقص ہے۔
(56)