میر پور:ڈڈیال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ڈڈیال پولیس نے ایک خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دھانگلی چیک پوسٹ پر ناکہ لگا یا اور سندھ نمبر پلیٹ کی ایک گاڑی کو روکا جس میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ۔
اس موقع پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کے انکشاف پر ہنگو سے ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزم کا تعلق بین الا صوبائی سمگلنگ گروہ سے ہے۔
(132)