اسلام آباد: اسلام آبادمیں مختلف واقعات کے دوران بھانجے نے ماموں کو قتل ، جب کہ اے ایس آئی اور جوانسال لڑکی سمیت تین کو زخمی کردیاگیا۔
تھانہ شالیمار پولیس کو سعیدہ بی بی نے بتایاکہ اسکا شوہرنوازش علی گھر کا سوداسلف لینے دکان پر گیاواپس آیاتوگلی میں موجود بھانجے حماد سے اسکی تلخی ہوگئی جس نے پسٹل نکال کر گولیاں مار کر اسکے خاوند کو قتل کردیا، وجہ عنادیہ ہے کہ اسکے خاوند نے بھانجے حماد کو کائنات سے ناجائز تعلقات پر روکاتھا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو ظفر علی اے ایس آئی نے بتایاکہ آصف سمیت دو نامعلوم افراد نے اسکی ٹانگ پر گولی مارکر زخمی کردیا،تھانہ نون پولیس کو عادل نے بتایاکہ زبیر خان نے قتل کرنے کی نیت سے اسے زخمی کردیا۔
تھانہ شہزاد ٹا ئون پولیس کو صدف عباسی نے بتایاکہ نامعلوم نے گالی گلوچ کی ، تھپڑمارا اور اسکی گاڑی کو ٹکر مار کر نقصان پہنچایا۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔
(9)