بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش جلانے والے شوہر کا ریمانڈ

اسلام آباد:تھانہ سہالہ پولیس نے 35 سالہ طاہرہ یاسمین کے اندھے قتل میں ملوث اس کے خاوند محمد وارث کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حا صل کر لیا ۔

مقتولہ کی جلی ہوئی نعش تھانہ سہالہ کے علاقے جنگل سے ملی تھی، 10دسمبر کو تھانہ سہالہ پولیس کو ایکسپریس ہائی وےجنگل ایریا سے ایک خاتون کی جلی ہوئی نعش ملی جس پر سہالہ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لائی۔

مقتولہ کے فنگرپرنٹس کی مدد سے اس کی شناخت کروائی گئی جس کا نام طاہرہ یاسمین زوجہ محمد وارث معلوم ہوا۔پولیس ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مقتولہ کے خاوند محمد وارث کو شامل تفتیش کیا ۔

دوران تفتیش ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جس کی بناء پر وہ اپنی بیوی کو7دسمبر کو ساتھ لایا ، جنگل میں لے جا کر قتل کیا اور اس کے بعد اس کی نعش کو آگ لگا دی۔

(42)

بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش جلانے والے شوہر کا ریمانڈ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>