جہیز میں لاکھوں روپے کا مطالبہ،دولہا کی شادی ہال میں پٹائی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک شادی ہال میں دولہے کے گھر والوں کی جانب سے نکاح سے قبل جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا جس پر دلہن کے گھر والوں نے دولہے کی پٹائی کردی۔

نکاح کی تقریب سے عین قبل دولہے کے والد نے مبینہ طور پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ بارات واپس لے جائیں گے ۔

دلہن کے اہل خانہ پہلے ہی 3 لاکھ بھارتی روپے اور ایک لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی دے چکے تھے لیکن دولہا کے گھر والے پھر بھی مطمئن نہیں تھے۔

دلہن کے گھر والوں نے دولہے کے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے جس پر دلہن کے اہل خانہ کو غصہ آگیا اور انہوں نے دولہا کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

(155)

جہیز میں لاکھوں روپے کا مطالبہ،دولہا کی شادی ہال میں پٹائی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>