نوسرباز عورتیں پانی کے بہانے گھر سے نقدی و زیورات لے اڑیں

راولپنڈی:تھانہ نصیرآبادکے علاقہ مکرم ٹاؤن میں گل زادہ خان کے گھر دو نا معلوم عورتیں پانی پینے کے بہانے داخل ہوئیں اور گھر کی خواتین سے بہانے سے چیزیں منگوا کر نظر بند کر کے طلائی زیورات مالیتی 4 لاکھ روپے اور نقدی 84ہزار روپے لیکر فرار ہو گئیں۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں 12 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ صدرواہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں عبدالسلام کے گھرمیں دو نو جو ان مسلح پسٹل داخل ہو ئے اورمیاں بیوی کو پسٹل دیکھا کر کہا کہ جو کچھ ہے ہما رے حوالے کر دیں اسی اثناء میں ان کا بیٹا وقا ص احمد اوپر والے پو رشن سے نیچے آگیا جسے دیکھ کر دو نو ں با ہر نکل گئے جنکو پکڑنے کی کو شش کی گئی تو ایک نے زمین پر گلی میں فا ئر کر دیا جس سے میرا بیٹا وقاص احمد معمولی زخمی ہو گیا جس کے بائیں پاؤں پر معمو لی زخم آیا دو نو ں ایک مو ٹر سائیکل پر فرا ر ہو گئے۔

تھانہ رتہ امرال کو محمد عمر شہباز نے بتایاکہ بورنگ روڈ پر پاکستان ملک شاپ کے نام سے اپنی دُکان میں کیش گنتی کر رہا تھا کہ 3 ملزم بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر آئے جو اسلحہ کی نوک پرمجھ سے 11ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ریس کورس روڈپر دونامعلوم ملزمان منظور فرید سے ر گن پوائینٹ پر بٹوا چھین کرلے گئے جس میں 15ہزار روپے ،شناختی کارڈ، موٹرسائیکل رجسٹریشن کارڈ، اے ٹی ایم کارڈاور آرمی پیڈ کارڈ تھا ۔

تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ محلہ پڑی میں محمد حمزہ اپنے دوست حسن عباس کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہاتھا کہ تین نامعلوم افراد پسٹل کی نوک پر اس سے 7ہزار روپے اور موبا ئل چھین کرلے گئے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ گلبرگ میں دولڑکے گن پوائنٹ پر سمیراورنگزیب سے موبائل چھین کرلے گئے ، تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ اسلم مارکیٹ میں عبد الحمیدکےگھرکا ک کنڈاتوڑکرنامعلوم چور30ہزار روپے، موبائل، اور دو گھڑیاں چوری کرکے لے گئے۔

تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوارمحمد فیاض سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں دا نیا ل کو ایک موٹرسائیکل پر سوار3 ملزموں نے روک لیا اوراسے گاڑی اتارکر ایک لاکھ 38ہزار 500روپے اور موبائل چھین کر لے گئے ، تھانہ مندرہ کے علاقہ میں محمد سہیل موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ پیچھے سے 3 موٹرسائیکلوں پرسوار6 آدمی آگئے جومدعی سے گن پوائنٹ پر80ہزار روپے اور بھائی ندیم اختر سے 25ہزار روپے ، شناختی کارڈ ، موٹرسائیکل کی چابی اور کاغذ ات کی فوٹو کاپی چھین کرلے گئے۔

تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گرجاروڈپر دوموٹرسائیکل سوار را شد محمود کی دکان پر آئے جواسلحہ کی نوک پرموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ سٹی کے علاقہ فوارہ چوک میں دونامعلوم اشخاصکومل سیمن کی گاڑی کے ڈیش بورڈ سے موبائل چوری کرکے لے گئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں شہریار کی بیوی فاطمہ کا پرس چوری ہوگیا جسمیں گیارہ ہزار روپے ،موبائل ،دوطلائی انگوٹھیاں اور کپڑوں کے دوسوٹ تھے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ففتھ روڈپر سہیل احمد سے گھر سے موبائل چوری ہوگیا۔

تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈپر سمیع الرحمن کے کمرے سے2 موبائل چوری ہوگئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شکریال میں محمدانور کی بیٹھک سے 40ہزارروپے چوری ہوگئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ صادق آبادچوک میں عمران احمد کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا۔

تھانہ کینٹ کے علاقہ بنک روڈپر صدام منظور کی بہن کاپرس چوری ہوگیا جس 17ہزار 500روپے ،اے ٹی ایم کارڈ ،سروس کارڈ ، اورطلائی انگوٹھی تھی ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں ڈاکٹر شفقات احمد نور کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ مسکین آباد نامعلوم چور ساجد رشید کے گھرکابڑا گیٹ توڑ کرساتھ لے گئے ملزمان گھر کاسامان چھت کا پنکھا ،گیس کا سلنڈر دو چارپائیاں، دو کمبل دو تلائیاں ،بیڈ، پانی کا ڈرم اور گھریلو برتن اٹھا کر لے گئے۔

تھانہ آراے بازارکے علاقہ غازی آبادمیں نامعلوم چور ثاقب اقبال کے گھر کا کنڈا توڑ کر 5تولے طلائی زیورات اور 5ہزار روپے چور ی کر کے لے گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ لال کڑتی میں طاہر جوئیل کی بیٹی کاسکول سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ رحیم آبادمیں محسن سبحان کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور10 موبائل ڈیوائس ، 3 سپیکر ،استری ، کمبل ،10ہزارروپے اور موبائل مالیتی 2لاکھ 80ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔

تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلریزمیں ذیشان احمد خان کے عزیز محمد انیس خان کا موبائیل دوران ادائیگی نماز جنازہ چوری ہو گیا ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ سرائے کالاچوک میں وقاراحمد کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ محلہ گھیلاخوردمیں مقدس مشتاق کے گھرسے موبائل چوری ہوگیا،،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ چکری روڈپر وین میں سفرکے دوران سید شرا فت حسین کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا۔

(46)

نوسرباز عورتیں پانی کے بہانے گھر سے نقدی و زیورات لے اڑیں

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>