پڑوسیوں کے کپڑے واپس نہ کرنے والی بیوی پر شوہر نے طلاق کا مقدمہ کردیا

قاہرہ:مصر کے ایک شہری نے مقامی عدالت میں اپنی بیوی سے طلاق کےلیے مقدمہ کردیا ہے کیونکہ وہ پڑوسیوں سے کپڑے مانگ کر پہنتی ہے اور واپس نہیں کرتی۔

میڈیا کے مطابق اس 30 سالہ مصری شخص کی بیوی 22 سال کی ہے جو ایک عجیب و غریب عادت میں مبتلا ہے۔

وہ اپنے پڑوسیوں سے کپڑے مانگ کر پہنتی ہے لیکن کبھی واپس نہیں کرتی۔ یہی نہیں بلکہ کپڑے واپس مانگنے والے پڑوسیوں کے ساتھ اس نے مار پیٹ بھی کی۔اس شخص کو جس کا نام خبر میں نہیں بتایا گیا اپنی بیوی کی حرکتوں کا اس وقت پتا چلا کہ جب ایک پڑوسن نے اسے سرِ راہ روک کر ساری بات بتائی۔

بعد ازاں ایسی ہی شکایت دوسری پڑوسن نے بھی کی اور بتایا کہ اس شخص کی بیوی، پڑوسن سے اس کی بیٹی کے کپڑے مانگ کر لے گئی تھی جو اس نے اب تک واپس نہیں کیے ہیں۔جب اس نے کپڑے واپس کرنے پر اصرار کیا تو اس کی بیوی نے پڑوسن کو زد و کوب کیا لیکن کپڑے واپس نہیں کیے۔

پڑوسن نے دھمکی دی کہ اگر اس شخص نے اپنی بیوی کو نہیں روکا تو وہ پولیس میں اس کے خلاف رپورٹ درج کرا دے گی۔

اس شخص نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اپنی بیوی سے پوچھا تو یہ شکایت درست ثابت ہوئی۔ پھر میں نے اسے نئے کپڑے بھی لا کر دیئے لیکن اس نے اپنی عادت تبدیل نہیں کی،آخرکار اپنی بیوی کی ان ہی حرکتوں سے تنگ آکر شوہر نے اس کے خلاف مقامی عدالت میں طلاق کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔

عدالتی کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے وہ شخص اب تک فیصلے کا منتظر ہے اور اپنی بیوی کے ہاتھوں مسلسل پریشان بھی ہے۔

(27)

پڑوسیوں کے کپڑے واپس نہ کرنے والی بیوی پر شوہر نے طلاق کا مقدمہ کردیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>