ایک مچھر نے وزیر اعظم عمران خان کی ناک میں دم کردیا، ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد: جناح سٹیڈیم میں کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک مچھر نے وزیر اعظم عمران خان کی ناک میں دم کردیا۔

سوشل میڈیاپر سامنے آنے والی ویڈیو میں وزیر اعظم عمران خان کو مچھر سے سخت پریشان دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم کبھی ایک طرف سے پہلو بچاتے ہوئے نظر آئے تو کبھی دوسری جانب سے مچھر کے وارد ہونے پر جھنجھلا اٹھے۔ جب عمران خان کھڑے ہوئے تو مچھر نے تب بھی ان کا پیچھا نہ چھوڑا جس پر انہوں نے کئی بار کان کے قریب اس سے چھٹکارے کیلئے ہوا ئی تھپڑ بھی مارے۔

ایک موقع پر وزیر اعظم کو مچھر سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے روایتی پاکستانی طریقہ یعنی تالی بجاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ لاکھوں پاکستانیوں کے آزمودہ طریقہ کار پر عمل کرنے سے وزیر اعظم کو مچھر سے چھٹکارا ملا یا نہیں ، اس کے بارے میں شاید وہ کبھی کسی موقع پر بتادیں لیکن تب تک آپ ان کی یہ ویڈیو دیکھیں۔

(44)

ایک مچھر نے وزیر اعظم عمران خان کی ناک میں دم کردیا، ویڈیو سامنے آگئی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>