کلر سیداں:تین اوباش نوجوانوں نے 16 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔محمد فیصل سکنہ پرانا سروہا نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا کہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں درجہ چہارم کا ملازم ہوں،میرا 16 سالہ بیٹا ابراہیم یکم دسمبر کو گھر سے کلر سیداں گیا اور پھر اچانک لا پتہ ہو گیا جس کو میں سارا دن تلاش کرتا رہا۔
جمعرات دن گیارہ بجے کے قریب جب گھرواپس آیا تو پریشانی کے حالت میں تھا اور مجھے دیکھ کر رونا شروع کر دیاوجہ پوچھنے پر بیٹے نے بتایا کہ مجھے محمد لطیف سکنہ پرانا سروہا لفٹ کے بہانے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر روات میں ایک زیر تعمیر مکان میں لے گیا جہاں پہلے سے موجود دو نامعلوم افراد نے پسٹل کی نوک پر مجھے تمام رات اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور صبح چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔
(29)