عدالتی حکم امتناعی کے باوجود قبضہ مافیا کا جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کلر سیداں:عدالتی حکم امتناعی کے باوجود قبضہ مافیا کا جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش پولیس ایمرجنسی سروس ون فائیو نے ناکام بنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز رشید چوہدری جنرل سیکرٹری پریس کلب کلرسیداں کے مطابق وہ موضع بھکرال میں مالک و قابض ہے ۔جس کا کیس تقسیم مابین فریقین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحب ریوینیو راولپنڈی کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور سائل نے بعدالت جناب سول جج کلرسیداں عابد اعوان صاحب کی عدالت سے مزکورہ رقبہ پر حکم امتناعی بھی لے رکھا ہے۔

جبکہ آج سائل کو زرائع سے علم ہوا کہ مزکورہ رقبے پر محمد یاسین ۔محمد عثمان ۔طارق محمود ۔ذوالفقار احمد۔محمد صدیق ہمراہ محمد احسان موقع پر ہمراہ قریب ایک درجن نامعلوم افراد کے مزکورہ رقبے پر قبضہ کر رہے ہیں جس پر سائل نے موقع ملاحظہ کے بعد ١۵ پر پولیس کو کال کر کے مدد طلب کی جس پر کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی اظہر ہمراہ نفری موقع پر پہنچے۔

اور کام رکوا کر ملزمان کو چوکی چوک پنڈوڑی انے کا پابند کیا اور فریقین کا موقف سننے پر دونوں فریقین کو عدالت رابطہ کرنے کا حکم دیا ۔ادھر سائل نے حکم امتناعی کے باوجود قبضہ کرنے پر ملزمان کے برخلاف سی پی راولپنڈی سے حسب ضابطہ کارروائی کی استدعا کی ہے۔

(134)

عدالتی حکم امتناعی کے باوجود قبضہ مافیا کا جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>