لاہور:لاہور میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری ساتھی خواتین کے ہمراہ تھانہ گرین ٹاؤن پہنچ گئیں اور دو ساتھیوں کو پولیس سے چھڑوا کر لے گئیں، تاہم اس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات گرین ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کے گھر سالگرہ پارٹی میں شور شرابے کی اطلاع ملی۔جب پولیس وہاں پہنچی تو دعا چوہدری اور وہاں موجود لوگوں نے اہلکاروں سے تکرار کی، جس کے بعد پولیس دو افراد عدنان اور عبداللّٰہ کو پکڑ کر تھانے لے گئی۔
واقعے کے کچھ دیر بعد دعا چوہدری چند خواتین کے ہمراہ تھانہ گرین ٹاؤن پہنچیں اور دونوں ساتھیوں کو زبردستی چھڑوا کر لے گئیں۔پولیس کے مطابق 7 خواتین سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق دعا چوہدری نے فضا، کائنات، سحر اور دو ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پر ہلہ بولا۔
(56)