آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے جوتوں میں بیئر ڈال کر نوش کیوں کی؟

دبئی: پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی حکمرانی کا تاج اپنے سر سجانے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جوتوں میں بیئر ڈال کر نوش کی جو کہ کینگروز کی ایک پرانی روایت ہے۔

آسٹریلیا میں جیت کی خوشی میں جب جشن منایا جاتا ہے تو لوگ جوتوں میں بیئر یا شراب ڈال کر پیتے ہیں۔ آسٹریلیا میں جوتے میں شراب پینے کو خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اکثر اہم مواقع پر بھی تقریب شروع ہونے سے پہلے ایسا کیا جاتا ہے۔

یہ روایت صرف آسٹریلیا میں ہی نہیں یورپی ممالک میں بھی موجود ہے۔ جنگِ عظیم اول کے دوران جرمن حکام نے اپنے فوجیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ چمڑے کے جوتے میں شراب ڈال کر پئیں اور اسے دوسرے فوجیوں کے ساتھ بھی بانٹیں تاکہ ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہو۔

https://twitter.com/ICC/status/1460050405778284546?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1460050405778284546%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F15-Nov-2021%2F1365880

جشن کے اس طریقے کو ” DOING A SHOEY” کہتے ہیں۔ اس کو عالمی سطح پر آسٹریلوی فارمولا ون ڈرائیور ڈینیل ریکارڈو نے اس وقت مشہور کیا جب انہوں نے 2016 میں جرمن گراں پری ریس میں فتح حاصل کرنے کے بعد پوڈیم پر کھڑے ہو کر جوتے میں شراب ڈال کر نوش کی۔

(271)

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے جوتوں میں بیئر ڈال کر نوش کیوں کی؟

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>