کلرسیداں:کلر سیداں ٹریفک پولیس نے غیر معیاری سی این جی گیس سلنڈرز استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد گاڑیوں میں نصب سلنڈرز اتار کر ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹس جاری کر دئیے۔
انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول اور عمران نواب خان نے اپنی مشترکہ کارروائی کے دوران جمعرات کے روز غیر معیاری سی این جی گیس سلنڈرز استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور اس موقع پر 37گاڑیوں میں نصب غیرمعیاری سلنڈرز اتروا کر بحق سرکار ضبط کر لئے۔
اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک وارڈنز قاضی سعید رسول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری سی این جی سلنڈروں کیخلاف کارروائی کا یہ سلسلہ بلا تخصیص جاری رہے گا۔انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو ہدایت جاری کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے سی این جی سلنڈروں کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں بصورت دیگر ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کر د ئیے جائیں گے۔
(45)