مظفر گڑھ:سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کی توہین کی ویڈیو وائرل کرنے والے شخص کو مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص ناچ گانے کی محفل میں نماز کی توہین کر رہا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پنجاب پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی۔پولیس نے اس حوالے سے تمام اضلاع میں اس شخص کو ٹریس کرنے کی ہدایات جاری کیں اور عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر اس حوالے سے معلومات ہوں تو پولیس کوآگاہ کیا جائے۔
سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کی بےحرمتی پر مبنی ویڈیو سامنے آتے ہی آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سوشل میڈیا ٹیم نے انٹی گریٹڈ سسٹم کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع میں نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کروائی۔ اضلاع اور تھانوں کی سطح پر پولیس کی مضبوط کوآرڈینیشن ملزم کی گرفتاری میں مددگار ثابت ہوئی https://t.co/autmDbPtgL pic.twitter.com/cozVgJyn81
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) November 6, 2021
گزشتہ روز پولیس کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا اور آج ملزم قانون کی گرفت میں آگیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کی بےحرمتی پر مبنی ویڈیو سامنے آتے ہی آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سوشل میڈیا ٹیم نے انٹی گریٹڈ سسٹم کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع میں نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کروائی۔
اضلاع اور تھانوں کی سطح پر پولیس کی مضبوط کوآرڈینیشن ملزم کی گرفتاری میں مددگار ثابت ہوئی۔ ملزم کو جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
(90)