روات:غفلت و لاپرواہی سے ٹریفک حادثے کا باعث بننے والا قاتل ڈرائیور گرفتار،گزشتہ روز قاتل ڈرائیور کی غفلت سے ٹریفک حادثے میں راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر رفاقت حسین جاں بحق ہو گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق غفلت و لاپرواہی سے ٹریفک حادثے کا باعث بننے والے قاتل ڈرائیور دل جان کو ایس پی صدر کی زیر نگرانی اے ایس پی صدرسرکل سعود خان اور روات پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ روز قاتل ڈرائیور دل جان کی غفلت سے ٹریفک حادثے میں راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر رفاقت حسین جاں بحق ہو گئے تھے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس آفیسرز موقعہ پر پہنچ گئے،ملزم دل جان بغیر لائسنس کے ٹریکٹر چلا رہا تھا، جس کی غفلت و لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔
انسپکٹر رفاقت حسین کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقہ گھوگھڑا المعروف ڈھوک کھوکھراں اڈیالہ روڈ میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں پولیس افسران سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے لحد پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ انسپکٹر رفاقت حسین ایک محنتی اور قابل پولیس آفیسر تھے، جن کی محکمہ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
(219)