کلرسیداں کےگاؤں نمبل کے رہائشی کا نولود بچہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سے مبینہ طور پراغواء

روات:کلرسیداں کا نولود بچہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی نرسری وارڈ سے مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔مغوی بچے کا تعلق کلر سیداں کےگاؤں نمبل کی ڈھوک ریتڑ سے ہے۔مغوی کے والد شاہد محمود نے تھانہ میں درخواست دے دی ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک مغوی بچے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔مغوی بچے کے والد شاہد محمود نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں ہفتہ کی صبح چھ بجے کے قریب بڑے آپریشن کے ذریعے بچے کی ولادت ہوئی۔

رونے اور بار بار الٹیاں کرنے کی وجہ سے بچے کو نرسری میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اسے خالہ فیڈر کے ذریعے دودھ پلایا کرتی تھی۔اتوار کے روز صبح 9 بجے مغوی کی خالہ نے نرسری وارڈ میں جا کر اسے دودھ پلایا اور واپس آگئی جس کے بعد نرسز سٹاف نے دوبارہ 12 بجے آنے کو کہا اور جب اس کی خالہ 12 بجے کے قریب دودھ پلانے کیلئے نرسری میں گئی تو وہاں بچے کی جگہ گڑیا پڑی ہوئی تھی اور جب بچے کے بارے میں استفسار کیا گیا تو اس کا کسی کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

مغوی کے والد شاہد محمود نے بتایا کہ ہسپتال کا پورا عملہ جس میں سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہیں اس کے نومولود بیٹے کے اغواء میں ملوث ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے باہر کے سی سی ٹی وی کیمرے تو کام کرتے ہیں مگر نرسری وارڈ کا کیمرہ غیر فعال ہے۔ہولی فیملی ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر شازیہ زیب نے اعتراف کیا ہے کہ نولود بچہ نرسری میں تھا وہیں سے بچہ غائب ہوا ہے جس کے فوری بعد چوکیدار اور دیگر عملہ معطل کر دیا ہےاور انکوئری کمیٹی قائم کردی دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود فون کرکے پولیس بلوائی ہے جنہوں نے ناکے لگا دئیے ہیں بچے کے ورثاکو مطمئن کر رہی ہوں ان شااللہ بہتر نتائج آئیں گے۔اے ایس پی اور دیگر پولیس آفیسران موقع پر موجود ہیں جو سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کر رہے ہیں۔ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ بچہ کو سانس کا مسئلہ تھا اس لئے اسے شفٹ کیا گیا تھا۔

(105)

کلرسیداں کےگاؤں نمبل کے رہائشی کا نولود بچہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سے مبینہ طور پراغواء

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>