کلرسیداں:شادی کی تقریب میں فائرکر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔وجہ عناد سابق رنجش ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محمد علی سکنہ ممیام نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں بسلسلہ روزگار دوبئی میں مقیم ہوں اور آج کل پاکستان آیا ہوا ہوں۔
میں گزشتہ روز احسان کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے ممیام گیا تو وہاں پر رات قریبا سو نو بجے،محراب اللہ سکنہ بگلہ راجگان جو پسٹل 30 بور سے فائرنگ کر رہا تھا نے مجھے دیکھتے ہی قتل کرنے کی نیت سے مجھ پر فائر کیا جو مجھے دائیں پاؤں کے ٹخنے پر لگا جس سے میں شدید زخمی ہو کر گر گیا۔
اسی اثناء میں میرے والد اسرار محمود اور ماموں تبسم صدیق موقع پر آ گئے جنہوں نے مجھے گاڑی میں ڈال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا۔
(92)