کلرسیداں:ڈاکو اسلحہ کے زور پر دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز لے گئے

کلرسیداں:کلرسیداں شہر میں ڈکیتی، ملزمان اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز شاپروں میں بھر کر لے گئے اور جاتے ہوئے وہاں موجود ایک گاہگ سے پچیس ہزار روپے اور ایک سو برطانوی اسٹرلنگ پا ئونڈ بھی چھین کر لے گئے۔یہ واردات ہفتہ کی شام چھ بجے شہر کی مصروف چوآ روڈ پر پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق تین مسلح ملزمان فیس ماسک پہنے ندیم صدیقی کی نور موبائل شاپ میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر دکان میں لاکھوں روپے مالیت کے پچیس موبائل شاپروں میں ڈال لئے۔

دکان کے مالکان سے ایک لاکھ کی نقدی اور پھر فرار ہونے سے قبل دکان میں موجود ایک گاہک زین سے دوران تلاشی پچیس ہزار روپے اور ایک سو برطانوی پاونڈز چھین لئے اور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے واقعہ کے فوری بعد ایس ایچ او قیصر محمود ستی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

(68)

کلرسیداں:ڈاکو اسلحہ کے زور پر دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز لے گئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>