برطانوی حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس چاقو حملے میں ہلاک

لندن:برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے دارالعوام کے ممبر سر ڈیوڈ امیس مشرقی انگلینڈ میں ایک چاقو حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سر ڈیوڈ امیس پر حملہ لے آن سی ایسکس کے ایک چرچ میں ہوا جہاں وہ اپنے حلقے کے لوگوں سے مل رہے تھے۔پولیس نے کہا ہے کہ ایک 25 سالہ شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور آلہ قتل بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 69 سالہ سر ڈیوڈ امیس کے قتل کے سلسلے اسے کوئی اور شخص مطلوب نہیں۔سر ڈیوڈ امیس ساؤتھ اینڈ ویسٹ کی نمائندگی کرتے تھے اور وہ بیلفریز میتھوڈسٹ چرچ میں اپنے حلقے کے لوگوں کے مسائل سن رہے تھے جب ان پر حملہ ہوا۔

سر ڈیوڈ امیس پچھلے تقریباً 40 برسوں سے کنزرویٹو پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ تھے اور پہلی بار 1983 میں بسلڈن سے دارالعوام کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

سر ڈیوڈ امیس 1983 سے اپنے حلقے کی نمائندگی کر رہے تھے۔ وہ شادی شدہ اور پانچ بچوں کے باپ تھے۔

(72)

برطانوی حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس چاقو حملے میں ہلاک

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>