کہوٹہ:پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں گزشتہ شب ڈکیتی کہ واردات مسلح ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی زیورات لوٹ لیے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ سے 2کلو میٹر کی دوری پر کلمن نزد سہالی فیروزوال ڈکیتی کی واردات دو مسلح ڈاکوؤں نے روڈ بلاک کر کے گن پوائنٹ پر گاڑیاں روک کر 1 لاکھ 25 ہزار نقدی 8 موبائل فون مالیتی 50 ہزار اور شادی سے شرکت کر کے آنے والی خواتین سے 75 ہزار مالیت کے زیورات چھین لیے۔
عاطف شبیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس تھانہ کہوٹہ کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے، آئے روز بڑھتی چوری ڈکیتی، قتل کی وارداتیں عوام پریشان عدم تحفظ کا اظہار کیا آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی اور آر پی او سے فل فور نوٹس لے کر کرپٹ پولیس افسران کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔
(71)