روات:پیرودھائی پولیس نے کارروا ئی کرتے ہوئے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے ملزم محمد وقاص کو گرفتار کر کے 70 پتنگیں اور 8 ڈوریں برآمد کر لیں۔
ملزم کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،منشیات، ناجائز اسلحہ اور پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
(39)