سابق مس برطانیہ کی اپنے شوہر سے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق

لندن: سابق مس برطانیہ اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق کا تصفیہ طے پا گیا ہے اور سابق مس برطانیہ کو اتنی خطیر رقم اس تصفیے میں ملی ہے کہ یہ برطانوی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 50سالہ کرسٹی برٹریلی سابق ماڈل اور نغمہ نگاربھی ہیں۔ ان کی اپنے سوئس شوہر ارنسٹوکے ساتھ 21سال قبل شادی ہوئی تھی۔ تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے شوہر سے خفیہ طور پر طلاق لے لی تھی جس کے تصفیے کی کچھ تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں۔ ان تفصیلات کے مطابق کرسٹی کو اپنے ارب پتی شوہر کی دولت میں سے 35کروڑ پاؤنڈ کی رقم، جینیوا میں جھیل کنارے واقع 5کروڑ 20لاکھ پاؤنڈ مالیت کا عالیشان گھرملے گا۔ اس کے علاوہ کرسٹی کو سوئٹزرلینڈ کے سکی ریزارٹ گستاد میں واقع80لاکھ پاؤنڈ مالیت کا شالے بھی ملے گا۔

طلاق کے تصفیے میں اس قدر دولت پانے کے بعد وہ برطانیہ کی امیرترین مطلقہ خاتون بن گئی ہے جس کے اثاثوں کی مالیت برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ ملکہ برطانیہ کے اثاثوں کی مالیت ساڑھے 36کروڑ پاؤنڈ ہے۔ واضح رہے کہ کرسٹی اور ارنسٹو کے تین بچے ہیں۔

(62)

سابق مس برطانیہ کی اپنے شوہر سے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>