بھارت میں خاتون نے حملہ کرنے والے چیتے کو مار بھگایا، ویڈیو وائرل

مہاراشٹر: بھارت میں ایک بہادر خاتون نے حملہ آور چیتے کو سہارے کے لیے استعمال ہونے والی چھڑی سے مار مار کر بھاگنے پر مجبور کردیا اور اپنی جان بچالی جب کہ واقعے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں 55 سالہ خاتون بالکونی میں بیٹھی ہوئی تھی اور قریب ہی چہل قدمی کے لیے استعمال ہونے والی چھڑی بھی رکھی ہوئی ہے۔ ایسے میں عقب سے ایک خونخوار چیتا نمودار ہوتا ہے۔

سبک رو اور آدم خور چیتا تیزی سے خاتون پر حملہ آور ہوتا ہے تاہم خاتون نے گرتے گرتے اپنی چھڑی اٹھالی اور گرنے کے بعد بھی چیتے پر وار کرتی رہیں جس کے باعث چیتا بھاگنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتا کے بھاگ جانے کے بعد اہل خانہ بھی خاتون کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ خاتون کو چہرے، گردن، بازو اور کمر پر چیتے کے ناخن لگنے سے گہرے زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس علاقے میں اسی چیتے کا ایک ہفتے میں کسی انسان پر یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل 4 سالہ بچے پر حملہ کیا تھا تاہم اس کا چچا وہاں موجود تھا جس نے چیتے کو ڈنڈے سے مار مار کر بچے کو بچالیا تھا۔

(74)

بھارت میں خاتون نے حملہ کرنے والے چیتے کو مار بھگایا، ویڈیو وائرل

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>