گوجر خان: چکری کے قریب لاوارث تھیلے سے 11 کلو گرام ہیروئن برآمد ۔تفصیلات کے مطابق چکری کے قریب دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس کوسڑک کنارے(ورج) میں ایک بوری لاوارث حالت میں ملی۔
شک کی بنا پر تلاشی لی گئی تو بوری سے 11 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ،ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
موٹروے پولیس نےقانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہیروئن اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی ۔
(101)