پھلینہ میں احتشام کے قتل میں ملوث تیسرا ملزم افتخار احمد گرفتار

کلرسیداں :تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو ہفتے قبل نواحی علاقہ پھلینہ میں 24 سالہ احتشام کے قتل میں ملوث تیسرے ملزم افتخار احمد کو بھی گرفتار کر کے مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

ادھر قتل کیس میں ملوث ملزم حیدر علی ولد محمد فاروق جو پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہے سے دوران تفتیش آلہ قتل پسٹل 30 بور بمعہ 4 روند برآمد کر کے اس کیخلاف اسلحہ ناجائز کا الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ شہریار نامی ملزم جس نے نازیبا حرکات کی ویڈیو بنائی تھی سے موبائل فون قبضہ میں لے کر ڈیٹا ریکوری کیلئے فرانزک لیبارٹری لاہور ارسال کیا جا رہا ہے اور تیسرے ملزم افتخار احمد سے موبائل فون کی برآمدگی کیلئے تفتیش جاری ہے،افتخار نامی ملزم، حیدر علی وغیرہ کو بلیک میل کرتا تھا۔

حیدر علی اور شہریار کو آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔یاد رہے کہ 04 ستمبر کی رات، 24 سالہ مقتول احتشام اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک مارکیٹ میں موجود تھا کہ اسی دوران اس کے موبائل فون پر کال آئی جس کے ساتھ ہی وہ فون سنتے ہوئے جنگل کی طرف نکل گیا اور دوسرے دن صبح 8 بجے کے قریب مقامی افراد نے اطلاع دی کہ جنگل میں احتشام کی نعش پڑی ہوئی ہے۔پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے میں مدد حاصل کی اور قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(93)

پھلینہ میں احتشام کے قتل میں ملوث تیسرا ملزم افتخار احمد گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>