روات:تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کے دوران شہری کوقتل کرنے وا لے ملزم کوگرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم زبیر خان کو گرفتار کرلیا، ملزم زبیر خان نے فائرنگ کرکے محمد ولی کو قتل کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد مصطفی خان کی مدعیت میں اگست2021تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔
(64)