کلرسیداں: سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی جھگڑے پاکستان پہنچ گئے، ایک اوورسیز خاندان کا دوسرے ہم وطن کے ڈیرے پر حملہ، شدید فائرنگ اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
برطانیہ پلٹ مظہر حسین سکنہ بمہ گنگال کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے گھر کے قریب مویشیوں کا ڈیرہ بنا رکھا ہے۔چاردیواری تعمیر ہے اور کانٹے دار تار اور باقاعدہ گیٹ بھی لگا ہوا ہے جس میں میرا ملازم اسد محمود اپنی فیملی کیساتھ رہائش پذیر ہے۔
چند دن قبل اپنے کزن عمر فاروق سے بات ہوئی جس پر اس نے تلخ کلامی کی۔ گزشتہ روز میرے ملازم اسد نے مجھے اطلاع دی کہ 8/10افراد جو کہ ڈبل کیبن گاڑیوں اور کاروں پر سوار ہیں اور اسلحہ سے مسلح ہیں زبردستی چاردیواری پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے اور فائرنگ شروع کر دی اور ہمیں کہا کہ مظہر کہاں ہے ہم اس کو جان سے مارنے آئے ہیں۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
(83)