گوجرخان:تھانہ گوجر خان پولیس کی کارروائی،16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس کو متاثرہ لڑکے کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم جبار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے بیٹے کو ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، گوجرخان پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم جبار کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،ایس ڈی پی او گوجر خان کا کہنا تھا کہ ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، راولپنڈی پولیس خواتین اور بچوں سے زیادتی کے حوالے سے زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
(96)