کلرسیداں:کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں پچاس سالہ مزدور کام کے دوران چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ڈیرہ خالصہ کا رہائشی راجہ محمد ساجد جو مستریوں کا کام کرتا تھا۔
شاہ باغ میں لینٹر ڈالتے ہوئے چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا تھا جسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
متوفی نے بیوہ سمیت پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑا ہے۔
(47)