فیس بک پر صحابہ کرامؓ کے بارے میں گستاخانہ جملے درج کرنے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ

کلرسیداں:کلر سیداں پولیس نے فیس بک پر صحابہ کرامؓ کے بارے میں گستاخانہ جملے درج کرنے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا۔

یہ کاروائی خضر محمود ولد محمد اعظم سکنہ سکوٹ کی درخواست پر کی گئی جس میں کہا گیا کہ وقار حسین ولد اختر حسین ساکن بھٹھی سکوٹ نے فیس بک پر صحابہ کرامؓ اور ان کے آباؤ اجدادکے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے۔

جبکہ اس پوسٹ پر راجہ امداد حسین،راجہ جبران حیدر اور سید اقتدا ر حسین نے بھی صحابہ کرام ؓ کی شان میں بدترین گستاخی کی جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے اور علاقہ بھر میں شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے۔کلر سیداں پولیس نے ملزم وقار حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔

(25)

فیس بک پر صحابہ کرامؓ کے بارے میں گستاخانہ جملے درج کرنے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>