روات:روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
حادثہ شام گئے روات کلر سیداں روڈ پر ریڈ کو مل کے سامنے اس وقت پیش آیا جب ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی روالپنڈی سے کلر سیداں جا رہی تھی کہ سامنے سے موٹر سائیکل سوار رانگ سائڈ پر ایک دم سامنے آ گیا۔
گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خالد محمود ولد گلزار سکنہ مانکیالہ ریلوے سٹیشن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔کلر سیداں سٹی ٹریفک وارڈن سہیل صابر نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیر کر دیا جبکہ روات پولیس کے سب انسپکٹر راشد کیانی مصروف تفتیش ہیں۔
(110)