کلر سیداں کے نواحی گاؤں پھلینہ میں 24 سالہ نوجوان قتل

کلرسیداں: کلر سیداں کے نواحی گاؤں پھلینہ میں 24 سالہ نوجوان احتشام کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مقتول احتشام کے والد عاشق حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میرا بیٹااحتشام رات 8 بجے کے قریب گھر سے باہر واقع ایک مارکیٹ میں اپنے دوستوں محمد خالد اورمحمد عامرکے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران اس کے موبائل فون پر کال آئی جواس نے اٹینڈ نہیں کی جس کے بعد دوبارہ کال آئی او ر وہ عامر سے سگریٹ لے کر فون سنتے سنتے جنگل کی طرف چلا گیا اور واپس نہ لوٹا ۔

صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب مقامی افراد کی جانب سے اطلاع ملی کہ اس کی نعش جنگل میں ایک ویران جگہ پر پڑی ہوئی ہے جسے کوئی نامعلوم شخص/اشخاص نے سر پر گولی مار کر قتل کر گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر قیصر محمود ستی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسی گاؤں پھلینہ میں ہی نو بیاہتا جوڑے کی نعشیں ایک گھر سے ملی تھیں۔

(141)

کلر سیداں کے نواحی گاؤں پھلینہ میں 24 سالہ نوجوان قتل

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>