کلرسیداں: کلر سیداں میں چوری کی واردات میں چور شٹر کے تالے توڑ کر دکان سے سگریٹس اور ہزاروں روپے کی نقدی لے اڑے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بلال نعیم سکنہ کمبیلی صادق نے پولیس کو بتایا کہ پھلینہ روڈ پر کریانہ کی دکان کرتا ہوں۔ گزشتہ رات تقریبا ساڑھے 8 بجے کے قریب،اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا اور صبح 6بجے کے قریب کاشی نامی نوجوان جو کہ ادھر پکوان سنٹر میں کام کرتا ہے نے فون کر کے اطلاع دی کہ دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں ۔
جس پر میں فوری طور پر اپنی دکان پر پہنچ گیا تو دیکھا کہ شٹر کے دونوں تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور جب دکان کے اندر داخل ہوا تو دکان میں موجودسگریٹ اور 73ہزار روپے کی نقدی بھی غائب تھی۔
(32)