سوشل میڈیا سٹاروفا حسین کون ہیں اور ان پر حملے سے متعلق چند حقائق

چند دنوں سے سوشل میڈیا اور جاننے والوں سے وفا حسین (ٹک ٹاکر) کے بارے عجیب و غریب باتیں سننے کو مل رہی ہیں خیرانگی ہوتی ہے کے بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی تصدیق کے آپ کسی کے بارے میں اتنی غلط رائے کیسے دے سکتے ہیں؟وفا حسین جن کا اصل نام طیبہ ہے

https://www.tiktok.com/@wafahussain128?lang=enکچھ وقت پہلےبرطانیہ سے آپنے آبائی گاؤں راجدھانی کوٹلی آزاد جموں و کشمیر اپنے والدین سے ملنی آئی تھیں اور پھر اپنی بہن سے ملنے (جو شادی کے بعد بہاری ڈڈیال میں مقیم ہیں) ڈڈیال آئی ہوئیں تھیں۔ شام کو اپنی بہن کے بیٹے (بھانجے) کے ساتھ بہاری سے ڈڈیال جا رہی تھیں موڑہ کنیال کے قریب مین سڑک پر بھانجے نے اپنی خالہ کو چھری سے 16 سے 17 وار کیے لوگوں نے انہیں شدید زخمی حالت میں پہلے ڈڈیال سرکاری ہسپتال پہنچایا اور پھر میرپور ہسپتال لے جایا گیا اور طبعیت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پھر دوسرے دن پنڈی الشفاء ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ ان کے گھر کے ایک فرد کے مطابق وہ اب الحمد اللہ خطرے سے باہر ہیں لیکن دو زخم جو ایک دل کے قریب ہے اور دوسرا گردے میں ہے قافی گہرا ہے اور اشد دعاؤں کی ضرورت ہے۔حملے کی وجہ پیسوں کی لالچ تھی جو بھانجہ اپنی خالہ سے چھینا چاہتا تھا۔ یاد رہے یہی خالہ ان کی فانینشلی سپورٹ بھی کرتی تھی۔لڑکے کو پولیس نے اسی دن گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی تھی۔وفا اگر ایک ٹک ٹاکر ہے اور ویڈیوز بناتی ہے تو اس بات کا اس واقعہ سے کیا لینا دینا؟ حقیقت یہ ہے کہ ایک لالچی بھانجے نے لالچ اور کمینگی میں اپنی سگی حالہ کو چند پیسوں کے عوض رشتوں کو پامال کر کے ایک نہایت ہی گھٹیا اور دل سوز حرکت کر کے ایک بہت بڑا جرم کیا جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے میرا ماننا ہے ملزم کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تا کے کوئی دوسرا ایسی حرکت کرنے کے بارے سوچ بھی نہ سکے۔اگر ہم اپنی سوچ اور نیت صاف نہیں رکھ سکتے تو کسی بھی شحص کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی بھی شریف عورت وہ کوئی بھی ہو میری اور آپ کی بہن بیٹی یا ماں بھی ہو سکتی ہے کے بارے گھٹیا سوچ اور زبان کا استعمال کرے۔میری دعا ہے اللہ پاک طیبہ کو جلد صحتیاب کرے اور ملزم کو اس کے کیے کی بڑی سے بڑی سزا ملے۔امین

راجہ نعمان کمال برمنگھم یوکے

(398)

سوشل میڈیا سٹاروفا حسین کون ہیں اور ان پر حملے سے متعلق چند حقائق

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>