ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو نے نوجوان کی زندگی بچا لی

لندن:ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو نے نوجوان کی زندگی بچا لی۔

تفصیلات کے مطابق اس ٹک ٹاک صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ ٹک ٹاک کمیونٹی نے اس کی گردن پر ایک عجیب ابھار دیکھ کر اسے نہ صرف متنبہ کیا بلکہ اس کی ویڈیو برطانوی ڈاکٹر کرن راجن کو مینشن کر دی۔ ڈاکٹر کرن راجن بھی ٹک ٹاک پر کافی متحرک رہتے ہیں اور صحت کے حوالے سے لوگوں کو مفید مشورے دیتے رہتے ہیں۔

ڈاکٹر کرن راجن نے جب اس صارف کی ویڈیو دیکھی تو ایک جوابی ویڈیو میں اسے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔ گزشتہ دنوں ڈاکٹر کرن نے ہی ایک ویڈیو میں اس حوالے سے صارفین کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان کو تھائیرائیڈ کینسر تھا۔

اگر ٹک ٹاک کمیونٹی اس کی گردن پر موجود ابھار کو دیکھ کر اسے متنبہ نہ کرتی تو یہ کینسر اس کے لیے جان لیوا بھی ہو سکتا تھا۔ اس نوجوان کا علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ اس نوجوان کا علاج ڈاکٹر کرن ہی کی زیرنگرانی ہو رہا ہے۔

(40)

ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو نے نوجوان کی زندگی بچا لی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>