کلرسیداں:کلر سیداں کے قریب نو بیاھتا جوڑا کمرے کے اندر مردہ پایا گیا،جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔یہ واقعہ کلر سیداں کے قریب گاؤں پھلینہ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق 25 سالہ متوفی احمد حسن کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے متوفی بیٹے احمد حسین کی شادی ایک ماہ قبل 24سالہ سحرش سے انجام پائی تھی اور چار یوم قبل مقتولہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی جسے متوفی خاوند منا کر واپس لے آیا تھا۔
میاں بیوی کھانا کھانے کے بعد اپنے کمرے میں چلے گئے۔صبح کمرہ نہ کھلنے پر میں نے دروازے پر دستک دی اور جب پھر بھی اندر سے کوئی جواب نہ آ ئی تو دروازے کو دھکا دے کر کھولا گیا تو دونوں کی نعشیں پڑی ہوئی تھیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ سحرش کی نعش بیڈ پر جبکہ اس کے خاوند کی نعش فرش پر خون میں لت پت پڑی تھی۔
مقتولہ کے گلے پر پھندے اور چھری کے نشانات تھے جبکہ متوفی کے جسم کے مختلف حصوں پربلیڈ کے کٹ لگے ہوئے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر قیصر محمود ستی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ریسکیو کلر سیداں نے نعشوں کو کلر سیداں ہسپتال منتقل کیا کلر سیداں پولیس میاں بیوی کی ہلاکت کے مختلف محرقات پر غور کر رہی ہے۔
(175)