کلرسیداں: کلر سیداں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹا دی، 20جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، بٹیرز اور موبائل فونز قبضہ میں لے لئے ۔کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ چوآ روڈ کی ایک غیر آباد گلی میں بٹیروں کی لڑائی کی آڑ میں جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے۔
جس پر ایس ایچ او نے سب انسپکٹر ملک محمد افضل کی سربراہی میں مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے چھاپہ مار کر بیس افراد کو گرفتار کر لیا جن میں ظفیر احمد،عابد حسین،محمد سجاول،محمد اخلاق،محمد فاروق،شبیر حسین،اللہ دتہ،ملک عرفان،الطاف حسین،واجد علی،محمد عمران،طیب محمود،محمد نواز،ملک ناظر،افتخار علی،اظہر حسین،محمد سعید،احتشام،محمد شفاعت،محمد حنیف شامل ہیں جبکہ 20 عدد بٹیرے،داؤ پر لگی رقم مبلغ ایک لاکھ 25 ہزار 990روپے،17 عدد موبائل فونزمالیتی ایک لاکھ پچاس ہزارقبضہ میں لے لئے۔
(14)