روات:تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اہم کاروائی کے دوران جواء کھیلنے والے 6قمار باز گرفتار کر لئے، داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس کو اطلاع ملی کہ سادہ روڈ نزد پلی چند اشخاص جواء کھیل رہے ہیں، جس پرایس ایچ اوصدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ تاش جواء کھیلنے والے 6قمار بازوں کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان میں نثاراحمد، محمد قدید، اویس علی، عبدالسلام، ایرج خان اور سعیدالیاس شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 42ہزار 400 روپے، 6موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگر جرائم کی جڑ ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔
(4)