کلرسیداں: تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور ایمیونیشن برآمد کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی علاقہ اراضی بانڈی میں دو افراد ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں۔
جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی رخسار تعلیم پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم قمر حسین اور واجد محمود کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد کارپین 12 بور، پسٹل 30 بور بمعہ 11 زندہ روند برآمد کر لئے جبکہ زمین پر بکھرے ایک عدد خول کارتوس کارپین، 8عدد خول چلیدہ پسٹل 30 بور قبضہ میں لے لئے ۔
(16)