کورونا وباکے خاتمے کی دعا، جاپان میں دیوی کے مجسمے کو ماسک پہنادیا گیا

ٹوکیو:جاپان میں ورکرز نے ایک عظیم الجثہ بدھ مت کی دیوی کے مجسمے پر چڑھ کر اس کے چہرے پر کسٹم میڈ ماسک پہنا دیا، اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے دعا کرنا ہے۔

مجسمے کے چہرے پر یہ بڑا ماسک لگانے میں چار ورکرز کو تین گھنٹے لگے۔ یہ سفید مجسمہ جاپان کے فوکو شیما پرفیکچر کے ہوکوکوجی ایزو بیٹسوئن معبد میں رکھا ہوا ہے اور اسکی بلندی57 میٹر (187 فٹ) ہے اور یہ بدھ مت کی دیوی کنان (رحم کی دیوی) کہلائی جاتی ہے۔

اسے 33 برس قبل تیار کیا گیا تھا۔ اس مجسمے پر لگایا گیا ماسک پنک کلر کے نیٹ فیبرک کا بنا ہوا ہے اور اسکا سائز چار اعشاریہ ایک بائی پانچ اعشاریہ تین میٹر اور وزن 35 کلو گرام ہے۔

لوگ اس مجسمے کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں، مجسمے نے ایک بچے کو اٹھا رکھا ہے جو کہ بچوں کی محفوظ انداز میں ولادت اور نومولود کے لیے رحمت و برکت مانگنے کی علامت ہے۔

(31)

کورونا وباکے خاتمے کی دعا، جاپان میں دیوی کے مجسمے کو ماسک پہنادیا گیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>