پونچھ میں کار حادثہ،رکن اسمبلی سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

پونچھ:میرپورآزاد کشمیر میں پتن کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سمیت پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنےوالے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر و نامزد امیدوار اسمبلی تحریک انصاف ایل اے 22 سردار صغیر چغتائی کی گاڑی آزاد پتن پل سے کچھ فاصلے پر سامنے سے آنے والی ایک مہران کار سے ٹکرانے کے بعد دریا جہلم میں گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جاں بحق ہونےو الوں میں سردار صغیر چغتائی کے بھی شامل ہونے کا خدشہ ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

(120)

پونچھ میں کار حادثہ،رکن اسمبلی سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>