سعودی عرب میں مساجد میں اجتماعی سحری،افطاری اور اعتکاف پر پابندی عائد

ریاض:سعودی وزیر اسلامی امور نےکورونا وائرس سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کورونا قواعد و ضوابط رمضان اور عید الفطر کے دنوں میں نافذ العمل رہیں گے۔

سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور کے مطابق مملکت کی تمام مساجد میں اجتماعی سحری و افطاری پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ مملکت کی تمام مرکزی اور مضافاتی مساجد میں اعتکاف پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام مساجد میں نماز تراویح سے متعلق بعد میں فیصلہ کیا جائیگا جبکہ عید اور جمعہ کی نمازیں مساجد اور عیدگاہوں کے حدود میں ادا کی جائیگی۔

وزیر اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مساجد اور عیدگاہوں کے باہر جائے نمازیں لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

(35)

سعودی عرب میں مساجد میں اجتماعی سحری،افطاری اور اعتکاف پر پابندی عائد

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>