کلرسیداں:کلر سیداں میں بجلی کے شارٹ کھمبے کے باعث ایک بیوہ خاتون جاں بحق اورپالتو بکری بھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئی یہ واقعہ پیر کے روز کلرسیداں شہر کی بستی ڈھوک صابری میں پیش آیا بیوہ تاج کی پالتو بکری بجلی کے شارٹ کھمبے میں کرنٹ کے باعث چمٹ گئی وہ اسے بچانے اس کی مدد کے لئےپہنچی تو بکری ہلاک ہو گئی اور اس کو بچاتے بچاتے اس کی بیوہ مالکن بھی جاں بحق ہو گئی۔
(87)