لندن:کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ میں موسم سرما کے لاک ڈاؤن میں تاخیر کرنےسے 27 ہزار اضافی اموات ہوئیں ۔
برطانوی تھنک ٹینک نے حالیہ لاک ڈاؤن کا آغاز کرنے میں تاخیر کرنے کو حکومت کی بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے۔
برطانوی تھنک ٹینک کے مطابق حکومت نے کرسمس سے قبل کورونا وائرس کیسز تیزی سے بڑھنے کے باوجود جنوری تک لاک ڈاؤن کا آغاز کرنے میں تاخیر کی جس کے متعلق تفتیش کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پابندیاں فوری لگائی جاتیں تو اس صورتحال سے بچا جاسکتا تھا۔
(56)