وجہ بتائے بغیر برطانیہ سے باہر جانے والوں کو جرمانہ ہو گا

لندن:برطانوی باشندوں کو برطانیہ سے باہر سفر پر جانے کے لئے ایک فارم کا بھرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جس میں انھیں بتانا ہو گا کہ وہ کس وجہ سے برطانیہ سے باہر جا رہے ہیں یہ فارم ائرپورٹ جانے سے پہلے اپنے ساتھ لے جانا لازمی ہے۔اس پابندی کا اطلاق آٹھ مارچ پیر کے روز سے شروع ہو گا۔ ورنہ دوسری صورت میں انھیں دو سو پونڈز تک جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

اس قانون کا اعلان ستائیس جنوری کو کیا گیا تھا یہ فارم گورنمنٹ کی ویب سائٹس سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے اور اپنے فون پر بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔اس فارم کے مطابق صرف چھٹیاں منانے کی اجازت نہیں ہو گی بلکہ تعلیم، جنازہ ،کام یا پھر طبی ضروریات شامل ہیں۔تین صفحوں پر مشتمل اس فارم میں مسافروں کو اپنی تمام تفصیلات کے ساتھ پنے ملک چھوڑنے کی وجہ بتانی ہو گی۔

حکومت کی جانب سے پولیس بھی ائرپورٹس پر ایسے تمام مسافروں کی گرفتاری کے لئے موجود رہی گی جو جائز وجوہات کے بغیر برطانیہ سے باہر جانے کی کوشش کریں گے۔ اور اس قانون کے مطابق سترہ مئی تک برطانیہ سے کسی قسم چھٹیاں منانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(184)

وجہ بتائے بغیر برطانیہ سے باہر جانے والوں کو جرمانہ ہو گا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>