لندن:برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو خبروں میں رہنے کا اور پاکستانیوں کا دل جیتنے کا فن خوب آتا ہے، سوشل میڈیا پیغامات میں بھی وہ پاکستانیوں کو سراہتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے پاکستانی نژاد برطانوی کامیڈین اداکار عاصم چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ لکھا اور ساتھ ہی پاکستان کا جھنڈا اور لال دل والے ایموجی کا استعمال کیا۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عاصم چوہدری نے بھی جمائما کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کی لیجنڈ اور ساتھ ایک گنجے سر والا نوجوان۔‘
عاصم نے بھی اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کا جھنڈا اور برطانیہ کے جھنڈے کا استعمال کیا تھا، اور ساتھ ہی ہرے دل والی ایمواجی کا بھی اضافہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی دھوم ہے۔
(48)