لندن:برطانیہ کے شہر لیڈز میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور ساجد پرویز کواپنی بیوی عابدہ کریم کے قتل کا جرم ثابت ہونے کے بعد 22 سال قید کی سزا سنا دی گئی،برطانیہ کے شہر لیڈز میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور ساجد پرویز نے اپنی اہلیہ عابدہ کریم کو قتل کردیاتھا۔
قتل کی واردات جمعرات کی علی الصبح ویسٹ یارکشائر کے ایک گھر میں پیش آئی تھی۔ 39 سالہ عابدہ کریم 7 بچوں کی ماں تھیں اور چند ہفتے قبل ہی پاکستان میں والد کی تدفین میں شرکت کے بعد واپس برطانیہ آئی تھیں۔
پولیس نے عابدہ کریم کے شوہر 38سالہ ساجد پرویز کو اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔مقتولہ عابدہ کریم کے حوالے سے پڑوسی خاتون کا کہنا تھا کہ عابدہ بہترین اور خیال رکھنے والی خاتون تھیں اور وہ اچھی والدہ بھی تھیں۔
اڑتیس سالہ ساجد پرویز کو اپنی بیوی عابدہ کریم کے قتل کا جرم ثابت ہونے کے بعد 22 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
(343)